نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو راشن راشن بیگز ان کی دہلیز پر دئیے جا رہے ہیں؛چوہدری محمد یوسف کسیلیہ

جمعہ 15 مارچ 2024 17:46

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ سپیشل انیشیٹوز و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے ویئر ہاؤس نگہبان رمضان پیکج گگومنڈی کا دورہ کیا اور فوڈ ہمپرز کے بارےمیں بریفننگ لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوڈ ہمپرز کی تیاری کے مختلف مراحل کا بھی جائزہ لیا ،ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو انکی دہلیز پر باعزت طریقے سے راشن بیگز کی تقسیم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وئیر ہاؤس انچارج و عملہ فوڈ ہمپرز کی تیاری کے دوران اشیاء خورونوش کے وزن اور معیار پر خصوصی توجہ دیں اور راشن بیگز کے مقررہ ہدف کو بروقت مکمل کریں تاکہ مستحقین کو 20 مارچ تک انکے گھروں میں فوڈ ہمپرز تقسیم ہو سکیں جس کے لئے سرکاری عملہ عوامی خدمت کے جذبہ سے فرائض انجام دیں۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں