ہفتہ فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز میں ایک مشاورتی نشست کا انعقاد

منگل 19 مارچ 2024 16:58

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) محکمہ بہبودِآبادی وہاڑی نے اسپیشل ہفتہ فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز میں ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا۔جس کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ملک مشتاق ریحان نے کی۔مشاوراتی نشست میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر وہاڑی وقاص حسن وڑائچ، ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر اطہر نواز خان، وائس پرنسپل پروفیسر محمد سعید،پروفیسر ڈاکٹر راؤ سہیل اسلم اور تمام تدریسی سٹاف نے شرکت کی۔

اس مشاورتی نشست کا مقصد محکمہ بہبودِآبادی آبادی کا تعارف کرانا اور ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی، نوجوانوں کے مسائل اور ماں اور بچے کی صحت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور محکمانہ مدد حاصل کرنا تھا۔

(جاری ہے)

مشاورتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر وقاص حسن وڑائچ نے کہا کہ محکمہ بہبودِآبادی پچھلے 50 سال سے بھی زائد عرصہ سے معاشرے میں ماں اور بچے کی صحت کو ممکن بنانے اور آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنے کے لیے معلومات،آگاہی اور مفت سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانا اور اپنا کنبہ اپنے وسائل کے مطابق رکھنا ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر آبادی کی مناسب منصوبہ بندی سے ہی ملک کو درپیش غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے پرنسپل پرنسپل مشتاق احمد ریحان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ آبادی ملک کا ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے ملک کا تعلیمی ڈھانچا بھی اس بے ہنگم آبادی کے بوجھ کے نیچے دب کر بے اثر ہوتا جا رہا ہے۔

آبادی کو اپنے وسائل میں رکھ کر ہی ان مسائل کا حل ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں