ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا انتظامیہ کے اعلی افسران کے ہمراہ ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کا دورہ

منگل 26 مارچ 2024 15:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹول کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ایوب خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، پرنسپل غلام عباس بخاری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ رنگ برنگے پھول زندگی کو پرمسرت بناتے ہیں پھولوں کی نمائش کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے نمائش سے طلبا و طالبات کو پھولوں کی اقسام و افادیت سے آگاہی ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ پھولوں کی نمائش بچوں کیلئے بہترین تفریح کا ذریعہ بھی ہے ڈی پی ایس میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد احسن اقدام ہے ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس میں پھولوں کی نمائش کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے افسران کے ہمراہ پودے بھی لگائے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسز کا بھی وزٹ کیا اور طلبہ وطالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں