حکومت پنجاب کی ہدایت پر معذور افراد کو عید شامل کرنے کے لیے ان میں چیک تقسیم کر دئیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعرات 4 اپریل 2024 14:40

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے حکومت پنجاب کی طرف سے بے روز گار معذور افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے 9لاکھ 15ہزار روپے کے 61مالی امداد کے چیکس تقسیم کر دیئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی و فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اور ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ ایسے خصوصی افراد جو کام کرنے کے اہل نہیں ہیں انہیں مالی امداد دی گئی ہے معذور افراد میں چیکس اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں معذور افراد میں فی کس 15ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ عیدکی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع بھر کے خصوصی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرے روزگار اور بے روزگار خصوصی افراد کی درجہ بندی کی جائے تاکہ بے روزگار خصوصی افراد کو ہنر مند بنانا کر کار آمد شہری بنایا جا سکے تاکہ خصوصی افراد باعزت روزگار کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد انوربھی موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں