وہاڑی میں یوم دفاع کے حوالے سے قومی ہاکی ٹیم اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی ٹیم کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 ستمبر 2021 14:14

وہاڑی میں یوم دفاع کے حوالے سے قومی ہاکی ٹیم اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی ٹیم کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 06 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشر مجیدمرزا) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وہاڑی آمد پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل نیشنل ہاکی ٹیم اورالہلال ہاکی ٹیم وہاڑی کے درمیان میچ کے سلسلہ میں سیکرٹری پنجاب ہاکی فیڈریشن کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم موجودہ حالات میں شدید مشکلات سے دو چار ہے پیسے اور گلیمر کی وجہ سے کرکٹ پرموٹ ہوئی جبکہ ہاکی کیلئے گراؤنڈ بھی نہیں ہیں ایک وقت تھا کہ اختر رسول، منظور جونیئر، حسن سردار نوجوانوں کے ہیرو ہوا کرتے تھے ہاکی کا کھیل رو بہہ زوال ہونے کی وجہ سے پاکستانی قوم ہاکی کو بھول چکی ہے ان کا کہنا تھاکہ حکومت ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے پاکستان میں جب تک ایجوکیشن اور کھیل کے وزیر علیحدہ علیحدہ ہوا کرتے تھے پاکستان کاکھیلوں کے میدان میں بلند مقام ہوا کرتا تھا حکومت سکول کی سطح سے ہاکی کے فروغ کیلئے احکامات جاری کرے تاکہ گراس روٹ لیول سے کھلاڑی سامنے آسکیں کیونکہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ہاکی کو پہلے والامقام دلانے کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیارہے انہوں نے کہا کہ وھاڑی جیسے ھاکی لوورز شہر میں آسٹروٹرف نہ ہونا انتہائی زیادتی ہے وھاڑی نے ھاکی کو 2 اولمپئن سمیت 15 کھلاڑی دئیے اس لئے وھاڑی میں جلد آسٹروٹرف کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے پریس کانفرنس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم،  ڈی ایس او ملک غلام مرتضی' بھی ہمراہ تھے  قومی ٹیم کے وہاڑی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں عمر بھٹہ اولمپئن، عرفان جونیئر انٹرنیشنل، علیم بلال، تنظیم الحسن انٹرنیشل، فیصل قادر، ارسلان قادر، عمادانجم، علیم عثمان، رانا وحید، ندیم بلا، افرازخان، جعفرانٹرنیشنل، وسیم جونیئر، عدنان شکور، سہیل انجم، قاسم انٹرنیشل، عبیداللہ، عمربودلہ،فیصل شاہ شامل ہیں جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم، ایسوی ایٹ سیکرٹری رانا عثمان اکبر، رانا حبیب الرحمان چھتی اور چوہدری طاہرشریف گجر بھی ہمراہ تھے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کاوہاڑی پہنچنے پرشہریوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کوجلوس کی شکل میں شہر بھر کا چکر لگوایا گیا شہریوں نے جگہ جگہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اس موقع پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،  ایم پی اے بوریوالہ خالد ڈوگر ، رانا شاھد سرور انٹرنیشنل کھلاڑی

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں