وزیرآباد، منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران خاتون سمیت 5منشیات فروشوں گرفتار ،قبضہ سیساڑے تین کلوگرام چرس برآمد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:10

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) وزیرآباد اور اس کے گردونوح میں اے ایس پی وزیرآباد فرحان خان کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران صدر پولیس نے ایک خاتون سمیت 5منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 3.5کلوگرام چرس برآمدکر لی ۔ مقدمات درج کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔ اے ایس پی کی نگرانی میں چلنے والی منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں صدر پولیس وزیرآباد نے اپنی حدود میں نگرانی اور چیکنگ کا نظام سخت کیا۔

پولیس نے احمد نگر روڈ پر یونائیٹڈ بون کرشنگ فیکٹر ی کے قریب پولیس ناکہ لگا رکھا تھا۔ایک خاتون مسماة نازیہ بی بی زوجہ شہزاد ساکن ٹِبہ علی نگر، قدرت آبادکی جانب سے آئی جس نے پولیس ناکہ دیکھ کر ادھ اُدھر ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے روک لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ٹیلی فون کر کے لیڈی پولیس کوتھانے سے بلوا لیا۔لیڈی پولیس نے مشکوک خاتوں کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 1320گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزمہ کے خلاف مقدمہ نمبر 422/18زیر دفعہ 9C/CNSAدرج کر لیا ہے۔ایک منشیات فروش شہباز ولد محمد ریاض ساکن دھونکل کو ریلوے گیٹ دھونکل کے قریب پولیس ناکہ پر چیک کیا گیا ۔اس کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ در ج کر لیا۔ایک اور منشیات فروش مسمی محمد وسیم ولد شوکت علی ساکن رحیم پورہ کو جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب پولیس ناکہ پر چیک کیا۔جامہ تلاشی پر مشکو ک فرد کے قبضہ سے 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایک منشیات فروش مزمل جبار ولد عبدالجبار کو جی ٹی روڈ پر چیمہ کراسنگ سے گرفتار کیا جس کے قبضے سے 240گرام چرس برآمد ہوئی۔ایک اور منشیات فروش افتخار ولد فضل ساکن دھونکل کو دھونکل موڑ پر بس سے اترتے ہوئے اس وقت پکڑا جب اس نے پولیس کو دیکھ کر ادھ اُدھر ہونے کی کوشش کی ۔ ملزم کے قبضے ے سے 180گرام چرس برآمد ہوئی۔تمام ملزمان کے خلاف 9B,9C/CNSAکے تحت مقدمات درج کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں