افغانوں کی گرفتاریاں اقوامِ متحدہ کے قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،رہنماء پشتونخواملی عوامی پارٹی

بدھ 11 اکتوبر 2023 22:13

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2023ء) افغانوں کی گرفتاریاں اقوامِ متحدہ کے قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے افغانیوں کو کارڈ جاری کیے جائیں خان شہید سے لیکر ملی شہید عثمان خان کاکڑ تک پشتونخوا میپ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے 7اکتوبر اور 11اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جمہوریت آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جدوجہد جاری رھے گی آج کے دگرگوں مسائل اور مختلف بحران آئین سے رو گردانی کا نتیجہ ہے پی ڈی ایم حکومت نے ملک اور عوام کو بدامنی بیروزگاری اور کمرتوڑ مہنگائی میں پھنسا کر چلے گئے جان بوجھ کر پشتونوں کی مردم شماری کم کی گئی جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں موجودہ حالات میں پشتون کہیں محفوظ نہیں ایسے حالات میں پشتون لیڈر شپ کا متحد ھونا ضروری ھے ملک معاشی سیاسی اور امن کے حوالے سے بحرانوں کا شکار ہے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ء ہے تمام سول ادارے بے توقیر کر دئے گئے اور انہی حربوں کے بل بوتے پر ہر دور میں ملک میں الیکشن کے نام پر سلیکشن کیا جاتا ھے ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ شیریک چیئرمین مختیارخان یوسف زئی سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا صوبائی صدر نصراللہ زیرے نائب صدر عبدالقیوم ایڈووکیٹ نعمت اللہ مولوی عبداللہ اور میر وائس خان نے 7 اکتوبر اور 11 اکتوبر کے شہدا کی مناسبت سے ظریف شہید پارک میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوئے کیا مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ نے پشتون وطن اور قوم کیلئے ہر موڑ پر قربانیاں دی ھیں اور دیتے رہیں گے پشتون قوم کے حق حاکمیت اور آزادی و مختیاری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آج پشتون اپنے ھی وطن میں محکوم اور بے اختیارہے ان کے وطن اور وسائل پر غاصب قابض ھیں لہزا پشتونوں کی مسائل و محکومی سے نجات متحد ھونے میں ھیں اگر متحد نہ ھوئے تو مستقبل میں سخت مشکل حالات کا سامنا کریں گے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پارٹی کے آئین منشور اور دستور پر ساز باز کی گئی اور پارٹی کے اکثریت نے خوشحال خان کو چیئرمین منتخب کیا اور الحمدللہ پارٹی آج اس سے بہت زیادہ مضبوط اور منظم ھے اور عوام جوق درجوق اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ مردم شماری میں پشتونوں کو سب سے زیادہ نقصان جان بوجھ کر دیا گیا پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام پر بدامنی بیروزگاری اور مہنگائی مسلط کرکے چلے گئے آج کے حالات اس کا نتیجہ ہے ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی ناکام ہے تمام ہمسایہ ممالک ھم سے ناراض ھیں دنیا میںہم پر کوئی اعتبار نہیں کر رھا اس واحد حل جمہوریت اور جمہوری آزادی میں ہے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں