زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں دھماکہ سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 جون 2019 16:13

زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
زیارت (اردو پوائنٹ  تازہ ترین اخبار -7جنوری 2019ء) زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیارت میں ہونے والے  دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا ہے۔دھماکہ ہونے کے باعث موقع پر موجود لوگوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں دھماکہ سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں