رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون کی خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 15 اکتوبر 2019 18:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون کی جانب سے خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں خواتین نے صحت اور تعلیمی سمیت دیگر مسائل کے انبار لگا دیئے۔ کھلی کچہری میں رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک نے مسائل سنے۔

ایبٹ آباد میں خواتین کی کھلی کچہری میں خواتین نے مسائل کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئی جہاں شہر سمیت نواحی علاقوں کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ عظمیٰ جدون نے خواتین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک بھی اس موقع پر موجود رہی۔ خواتین نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نواحی علاقوں میں لڑکیوں کے سکول سمیت صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جس کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی اور اور ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور معتلقہ محکموں کو ایک ہفتہ میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں