پاکستان میں کپتانی کو مذاق بنا دیا گیا ہے ‘ ٹیم کا قائد مقرر کرنا چیئر مین پی سی بی کی صوابدید ہے ‘محسن خان

منگل 14 اکتوبر 2014 11:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کپتانی کو مذاق بنا دیا گیا ہے ‘ ٹیم کا قائد مقرر کرنا چیئر مین پی سی بی کی صوابدید ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ پاکستان میں کپتانی کومذاق بنادیا گیا ہے،ٹیم کا قائد مقرر کرنا چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے، کھلاڑیوں کو ان چکروں میں نہیں پڑنا چاہیے، میں بورڈ کا سربراہ ہوتا تو ان بکھیڑوں میں الجھنے والے ہر پلیئر کو باہر کردیتا، نجم سیٹھی خود تو چند ماہ کیلیے آئے تاہم 2سال کیلئے عہدیداروں کی تقرری اس دعوے کیساتھ کردی کہ دنیا کی بہترین مینجمنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے، نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب لوگ کیا کررہے ہیں، مینجمنٹ رہنمائی کرنے کے بجائے فریق بنتی نظر آتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بدنیت لوگوں کو نکال دو یہی ٹیم نمبر ون ہوگی

وقت اشاعت : 14/10/2014 - 11:37:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :