شاہد آفریدی کی شہریار،نجم سیٹھی سے ملاقات طے ،فیئرویل سے متعلق فیصلہ متوقع

پیر 17 اپریل 2017 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) بوم بوم آفریدی اور بورڈ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی،لالہ کی پی سی بی کے بڑوں کیساتھ دبئی میں ملاقات طے پا گئی،میٹنگ میں شاہد آفریدی کے فیئر ویل پر فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

دبئی میں ملاقات کی درخواست خود آفریدی نے کی،نجم سیٹھی اور شہریار خان 23 اپریل کو آئی سی سی اجلاس کی وجہ سے دبئی میں ہی موجود ہوں گے،سیٹھی اور شہریار خان لالہ کیساتھ 23 یا 24 اپریل کو مل سکتے ہیں،قومی آل راؤنڈر طویل عرصے سے اپنی ریٹائرمنٹ کیلئے فیئرویل کا مطالبہ کر رہے ہیں،اب دیکھنا یہ ہے شاہد آفریدی کو ان کی مرضی کا پلان ملے گا یا بورڈ انہیں اپنی مرضی کیمطابق ہی فیئرویل دے گا۔
وقت اشاعت : 17/04/2017 - 16:22:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :