بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کپ کا فائنل میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 28 اپریل 2017 12:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) بلاچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کپ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے اور ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اس سلسلے میں بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ آج ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل میچ انتہائی سخت ہوگا۔ ایونٹ میں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شرکت کی۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:09:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :