یونس خان کو سنیل گواسکر کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 82 رنز کی ضرورت

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:39

یونس خان کو سنیل گواسکر کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 82 رنز کی ضرورت
برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 82 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں گواسکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر خان کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں بلے باز بن جائیں گے، گواسکر نے 10122 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ یونس خان نے اب تک 116 میچز میں 10041 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 34 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 15:39:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :