قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے عمران ‘جاوید میانداد سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘ شہر یار خان کی وضاحت

بیان میں کہا تھا مصباح اعداد و شمار کے اعتبار سے کامیاب ترین ،عمران خان متاثر کن کپتان اور پاکستان کے ہیرو ہیں جاوید میانداد کے حوالے سے کہا تھا وہ عظیم کھلاڑی ہیں لیکن ہر عظیم کھلاڑی کیلئے اچھا کوچ ہونا ضروری نہیں ہوتا‘ چیئرمین پی سی بی

جمعہ 5 مئی 2017 22:53

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے عمران ‘جاوید میانداد سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘ شہر یار خان کی وضاحت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے عمران خان اور جاوید میانداد سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے عمران خان اور جاوید میانداد کے حوالے سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے سامنے دیئے گئے بیان میں کہا تھا کہ مصباح الحق اعداد و شمار کے اعتبار سے کامیاب ترین کپتان جبکہ عمران خان متاثر کن کپتان اور پاکستان کے ہیرو ہیں اور جاوید میانداد کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ وہ عظیم کھلاڑی ہیں لیکن ہر عظیم کھلاڑی کیلئے اچھا کوچ ہونا ضروری نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی نے پی سی بی عہدیداران سے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اور دیگر امور کے حوالے سے تند و تیز سوالات کیے تھے۔
وقت اشاعت : 05/05/2017 - 22:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :