ساہیوال، پنجاب پولیس انٹررینج فٹ بال ٹورنامنٹ 2017ء شروع ہوگیا

منگل 16 مئی 2017 21:59

ساہیوال، پنجاب پولیس انٹررینج فٹ بال ٹورنامنٹ 2017ء شروع ہوگیا
ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) پنجاب پولیس انٹررینج فٹ بال ٹورنامنٹ 2017ء ایگل سٹیڈیم فٹ بال کلب میں شروع ہوگیا، ٹورنامنٹ میں ساہیوال‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ بہاولپور‘ پی سی فاروق آباد اورپٹرولنگ پولیس نے حصہ لیا، فیصل آباد نے بہاولپور کوایک کے مقابلے میں دوگول ‘ لاہور نے پٹرولنگ پولیس کو ایک کے مقابلے میں دوگول اور ساہیوال نے پی سی فاروق آباد کو دوکے مقابلہ میں چارگول سے شکست دیدی، افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر طارق رستم چوہان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو مثبت تفریحی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زوردیا۔
وقت اشاعت : 16/05/2017 - 21:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :