شاہد آفریدی کو امریکا میں ہونے والے عظیم کرکٹرز کے ٹورنامنٹ "آل سٹارز 2017" میں شامل کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 21:30

شاہد آفریدی کو امریکا میں ہونے والے عظیم کرکٹرز کے ٹورنامنٹ "آل سٹارز 2017" میں شامل کر لیا گیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جون2017ء) شاہد آفریدی کو امریکا میں ہونے والے عظیم کرکٹرز کے ٹورنامنٹ "آل سٹارز 2017" میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کرنے والے عظیم کرکٹرز پر مشتمل "آل سٹارز" ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا انعقاد امریکا میں کیا گیا تھا جس نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد رواں برس بھی کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، شعیب اختر اور ثقلین مشتاق پہلے سے ہی حصہ لے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/06/2017 - 21:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :