چیمپئنز ٹرافی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 220رنز کا ہدف دیدیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جون 2017 21:17

چیمپئنز ٹرافی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 220رنز کا ہدف دیدیا
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جون۔2017ء) چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 220رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے پروٹیز کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پارٹنر شپ مزید خطرناک ہونے سے قبل عماد وسیم نے ہاشم آملا کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

فاف ڈیو پلیسی اور ڈی کوک نے سکور 60 تک پہنچایا ہی تھا کہ محمد حفیظ نے 33 رنز بنان والے جنوبی افریقی بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا ، اگلے ہی اوور میں ڈی ویلیئرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔3تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملر اور ڈیو پلیسی نے سکور کو بتدریج آگے بڑھانا شروع کیا لیکن سکور 90 تک پہنچا ہی تھا کہ سرفراز احمد نے حسن علی کو بال تھمائی جنہوں نے ڈو پلیسی کی وکٹیں بکھیر کر کپتان کا اعتماد درست ثابت کیا۔

(جاری ہے)

جین پال ڈومینی اور ملر نے ٹیم سنبھالا دینے کی کوشش لیکن حسن نے ڈومینی اور پھر پہلی ہی گیند پر وین پارنیل کو آﺅٹ کر کے جنوبی افریقہ کو چھٹا نقصان پہنچایا۔ڈیوڈ ملر نے 75رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر پروٹیز کا سکور 219رنز تک پہنچایا ، پاکستان کے لیے حسن علی نے 3، جنید خان اور عماد وسیم نے 2،2جبکہ حفیظ نے ایک وکٹ لی ۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں سری لنکا کو با آسانی 96 رنز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔پاکستان کا پہلا مقابلہ بھارت سے تھا جہاں قومی ٹیم کو 124 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم 2009 ءکے ایونٹ سے اب تک چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل چھ مرتبہ شکست کا سامنا کر چکی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی امید کو برقرار رکھ سکتی ہے جبکہ شکست کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 07/06/2017 - 21:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :