سری لنکا کی بھارت کیخلاف فتح، گروپ بی کے بقیہ 2 میچز نے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 22:37

سری لنکا کی بھارت کیخلاف فتح، گروپ بی کے بقیہ 2 میچز نے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر لی
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون ۔2017ء) سری لنکا کی بھارت کیخلاف فتح کے بعد گروپ بی کے بقیہ 2 میچز نے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے سلسلے میں کھیلے میچ میں بھارت کو اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی اس فتح کے بعد گروپ بی کے بقیہ 2 میچز نے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ چاروں ٹیموں کو  سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے گروپ میں اپنے آخری میچ میں فتح حاصل کرنا ہوگا۔ 11 جون کو بھارت اور جنوبی افریقہ جبکہ 12 جون کو سری لنکا اور پاکستان کا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ ان میچز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
وقت اشاعت : 08/06/2017 - 22:37:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :