انضمام کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، این مورگن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 10 جون 2017 23:09

انضمام کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، این مورگن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے
برمنگھم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز این مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز انضما الحق کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے سابق آسٹریلوی بلے باز ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مورگن نے گزشتہ روز کینگروز بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے لگا کر انضمام کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ کر گلکرسٹ کے 149 چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ انضمام نے 144 چھکے لگا رکھے تھے۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز پاکستان کے شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 23:09:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :