آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی سنچری نہیں بنا سکا

جمعہ 16 جون 2017 12:04

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی سنچری نہیں بنا سکا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی سنچری نہیں بناسکا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت کے روہت شرما، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شکیب الحسن، محمد اللہ، انگلینڈ کے جو روٹ، بین سٹوک، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ سنچری بناچکے ہیں لیکن پاکستان کاکوئی بلے باز سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری بنگلہ دیش کے محمد اللہ نے بنائی۔ سب سے زیادہ چھکے بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور انگلینڈ کے این مورگن نے لگائے۔ دونوں کے سات ساتھ چھکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 12:04:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :