پاکستان کے پاس 25سال بعد ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کا موقع

قومی ٹیم نے 1992ء میں 20رمضان المبارک کو ہی میلبورن ،آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا

ہفتہ 17 جون 2017 18:43

پاکستان کے پاس 25سال بعد ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کا موقع
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) پاکستان کے پاس 25سال بعد ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کا موقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بدھ 25مارچ 1992ء بمطابق 20رمضان المبارک 1412ھ کو میلبورن ،آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا ۔

(جاری ہے)

اب ایک بار پھر پاکستان آج ( اتوار) یعنی 22 رمضان المبارک کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جسے کرکٹ کا ثانی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے ،کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کر رہا ہے ۔توقع ہے کہ 1992 کی طرح 2017 میں بھی پاکستان رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستانیوں کو عید کا تحفہ دے گا ۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 18:43:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :