فائنل میں پاکستان سے شرمناک شکست ،پوری دنیا میں رسوائی کے ساتھ بھارتی ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کے ساتھ دراڑیں بھی نظر آنا شروع

پہلے مرحلے میں انیل کمبلے بھی چیف کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، کمبلے کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ راہول ڈریوڈ نے بھی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑی دھونی اور یورراج کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا، کمبلے اور ویرات کوہلی کی چپقلش بھی بورڈ کیلئے درد سر بنی رہی

منگل 20 جون 2017 22:56

فائنل میں پاکستان سے شرمناک شکست ،پوری دنیا میں رسوائی کے ساتھ بھارتی ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کے ساتھ دراڑیں بھی نظر آنا شروع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارتی ٹیم کو نہ صرف پوری دنیا میں سوائی کا سامنا کرنا پڑاہے جس کے بعد اب بھارتی ٹیم میں بھی بڑے پیمانے پر اکھارڈ پچھاڑ کے ساتھ دراڑیں پڑتی نظر آرہی ہیں اور اسی حوالے سے انیل کمبلے بھی چیف کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ انیل کمبلے کو برطرف کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب راہول ڈریوڈ نے بھی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑی دھونی اور یورراج کو نکالنے کا مطالبہ کر دیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف کو چ انیل کمبلے اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں عام تھیں جس کے باعث بھارتی کرکٹ بور ڈ بھی کافی پریشان تھا تاہم اب انیل کمبلے نے رضاکارونہ طور پر عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم 23جون کو دورہ ویسٹ انڈیز پر جارہی ہے اور چیف کو چ اس دورے میں ان کے ساتھ نہیں ہوں گے جس کا یہ جواز پیش کیا گیاہے کہ انہو ں نے آئی سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوناہے اسی وجہ سے وہ بھارت میں ہی رہیں گے۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 22:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :