بھارتی کھلاڑیوں کے جانب سے سیاہ پٹیاں باندھنے پر پاکستان کا احتجاج

کھیلوں کے مقابلوں میں کسی بھی طرح کا سیاسی پیغام اجاگر نہیں کیا جاسکتا،سیکرٹری پا کستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد کا برطانوی ہاکی فیڈریشن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ور کوالیفائنگ مقابلوں کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سے گفتگو

منگل 20 جون 2017 23:50

بھارتی کھلاڑیوں کے جانب سے سیاہ پٹیاں باندھنے پر پاکستان کا احتجاج
اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ رائونڈ کے منتظمین سے انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلنے پر سخت احتجاج کیا ہے، لندن میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ دنوں کشمیر میں ہلاک ہونے والے بھارتی سپاہیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایسا کیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری سابق اولمپیئن شہباز احمد کا کہنا ہے کہ بتایا کہ اس سلسلے میں برطانوی ہاکی فیڈریشن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیلی منڈے اور کوالیفائنگ مقابلوں کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سے بات کی ہے جس پر ان دونوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں کسی بھی طرح کا سیاسی پیغام اجاگر نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

شہباز احمد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جس طرح اپنی گرفت رکن ممالک پر مضبوط کرتی جارہی ہے اور اپنی من مانی کررہی ہے، اسے اس واقعے کا سخت نوٹس لینا چاہیے کہ بھارت نے یہ حرکت کیوں کی ،شہباز احمد نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے اپنی اس حرکت سے اپنا امیج خود خراب کیا ہے اور انہوں نے دراصل یہ ایک منفی پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 23:50:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :