ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ، پاکستان کو پلے آف میں کل روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا

جمعہ 23 جون 2017 16:16

ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ، پاکستان کو پلے آف میں کل روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ میں پاکستان کو پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں کل ہفتہ کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ دونوں ٹیموں کو کوارٹر فائنل میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو ارجنٹائن اور بھارت کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں اس سے قبل گروپ میچ میں بھی پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا ہو چکا ہے جس میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 7-1 گولز سے شکست دی تھی اسلئے پلے آف میچ میں بھی بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے لیکن اس بار گرین شرٹس بدلہ چکانے کی کوشش کرے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، اسی روز دوسرے پلے آف میچ میں کینیڈا اور چین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 16:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :