کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 سے 9 جولائی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگے گا

تربیتی کیمپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نی27 کھلاڑیوں کو مدعو کر لیا تربیتی کیمپ میں 4 اوپنرز، 5مڈل آرڈر بلے باز، 5فاسٹ بائولرز، پانچ سپنرز، 6 آل رائونڈرز اور 2 وکٹ کیپر شامل

جمعہ 23 جون 2017 17:39

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 سے 9 جولائی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا جو 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نی27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے اورتربیتی کیمپ میں 4 اوپنرز، 5مڈل آرڈر بلے باز، 5فاسٹ بائولرز، پانچ سپنرز، 6 آل رائونڈرز اور 2 وکٹ کیپر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اوپنرز میں سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق اور صاحبزادہ فرحان، مڈل آرڈر بلے باز میں عمر امین، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر اور عمر اکمل، فاسٹ بائولرز میں عثمان شیروانی، ثمین گل، محمد عرفان، میر حمزہ اور رومان رائیس، سپنرز میں محمد اصغر، شاداب خان، بلال آصف، محمد عرفان اور اسامہ میر، آل رائونڈرز میں عامریامین، فہیم اشرف، عماد بٹ اور حسین طلعت جبکہ وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور محمد حسن شامل ہیں،نیشنل سلیکشن کمیٹی نے دس ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کمپ لگانے کا اعلان کیا ہے
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:39:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :