چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں پر فقرے کسنے والے پاکستانی شہری پر بھارتیوں کا سٹیڈیم کے باہر تشدد

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 24 جون 2017 10:55

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں پر فقرے کسنے والے پاکستانی شہری پر بھارتیوں کا سٹیڈیم کے باہر تشدد
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون ۔2017ء) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت مشہور ہوئی جس میں بھارتی کھلاڑیوں کی پویلین میں واپسی کے دوران ایک پاکستانی تماشائی ان پر فقرے کس رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جب ویرات کوہلی پویلین میں جانے کیلئے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے پاکستانی تماشائی نے آواز لگائی کہ اکڑ نکل گئی شاید۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں کی آمد کے دوران بھی پاکستانی تماشائی فقرے کستا رہا لیکن جونہی بھارتی باوٴلر محمد شامی قریب سے گزرے تو پاکستانی تماشائی کے فقرے باپ کون ہے پر غصہ کر گئے اور تیزی سے اس کی جانب بڑھے لیکن اس موقع پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں واپس لے گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو تو کئی روز تک سوشل میڈیا پر چلتی رہی لیکن اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ موٴقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستانی تماشائی کو بھارتیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی تماشائی کو سٹیڈیم کے باہر بھارتیوں نے گھیرے میں لیا اور مارنا شروع کر دیا اس موقع پر برطانوی پولیس نے اس نوجوان کو بھارتیوں سے بچایا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 10:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :