پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو روکنے کیلئے بھارتی میڈیا نے زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 جون 2017 21:36

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو روکنے کیلئے بھارتی میڈیا نے زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو روکنے کیلئے بھارتی میڈیا نے زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد اور چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد رواں برس ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔

(جاری ہے)

ستمبر کے ماہ میں آئی سی سی ورلڈ الیون اسی سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں۔ تاہم بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹرز کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو روکنے کیلئے بھارتی میڈیا نے زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا آئی سی سی کے اس اقدام کو خطرناک قرار دے کر غیر ملکی کرکٹرز کو ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2017 - 21:36:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :