بروک لیسنر بمشکل اپنا ٹائٹل بچانے میں کامیاب

پیر 10 جولائی 2017 22:04

بروک لیسنر بمشکل اپنا ٹائٹل بچانے میں کامیاب
ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء)ریسل مینیا 33 میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بننے کے بعد پہلی بار اس کا دفاع کرتے ہوئے بروک لیسنر بمشکل سموا جوئی کو چت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ڈیلاس میں گزشتہ شب ہونے والے ایونٹ گریٹ بالز آف فائر کے مین ایونٹ میں بروک لیسنر اور سموا جوئی کا مقابلہ تھا اور اس کے آغاز سے پہلے ہی سموا جوئی نے لیسنر کو انائونسر ٹیبل پر پھینک دیا تھا۔

میچ کے اختتامی مراحل میں سموا جوئی کے شکنجے میں پھنسے چیمپئن کے چہرے کی رنگت بھی سرخ اور جامنی ہوگئی مگر آخری لمحے میں انہوں نے اپنا دا ایف فائیو لگا کر کامیابی اپنے نام کرلی۔ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے پہلے ٹائٹل میچ میں سموا جوئی مضبوط نظر آئے اور لگتا ہے کہ پھر بروک لیسنر کے مدمقابل آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ سے پہلے رومن رینز نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ شیڈول سمرسلیم نامی ایونٹ میں چیمپئن شپ کے نمبرون امیدوار ہوں گے۔

تاہم گزشتہ شب کے ایونٹ میں رومن رینز کو برآن اسٹرومین کے ہاتھوں ایمبولینس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم میچ ختم ہونے کے بعد رومن رینز نے برآن اسٹرومین پر حملہ کیا اور انہیں ایمبولینس میں ڈال کر پارکنگ لاٹ میں جاکر اسے ٹرک سے ٹکرا دیا۔بعد ازاں فائر ڈیپارٹمنٹ نے آکر ایمبولینس کے دروازے کو الگ کیا جس موقع پر وینیو میں موجود ہجوم پر سکتہ طاری رہا تاہم برآن اسٹرومین اپنے پیروں پر چلتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 22:04:51