شاہد آفریدی کی فیملی کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 20 جولائی 2017 15:00

شاہد آفریدی کی فیملی کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راونڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بچوں کے ساتھ نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر پر تہلکہ مچا دیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کیرئیر کے خاتمے کے بعد اب آفریدی آج کل ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی وقت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شاہد آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جس میں اپنی بیٹیو ں سمیت دیگر بچوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین آفریدی کی جانب سے اپنی فیملی اور دیگر بچوں کو وقت دینے پر ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب اپنی فلاحی تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہے ہیں تاکہ تھر میں ایک ہسپتال قائم کیا جا سکے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 15:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :