پانچویں انڈر 18نیشنل وومن ہاکی چیمپیئن شپ، پنجاب کلر اورپاکستان بورڈ کی کامیابی

پنجاب کلر نے یکطرفہ مقابلے میں بلوچستان وومن ہاکی ٹیم کو 21-0سے عبرتناک شکست دے دی

منگل 8 اگست 2017 17:49

پانچویں انڈر 18نیشنل وومن ہاکی چیمپیئن شپ، پنجاب کلر اورپاکستان بورڈ کی کامیابی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پانچویں انڈر 18 نیشنل وومن ہاکی چیمپیئن شپ کے پہلے میچ میں پنجاب کلر نے یکطرفہ مقابلے میں بلوچستان وومن ہاکی ٹیم کو 21-0سے عبرتناک شکست دے دی .پنجاب کلر وومن ہاکی ٹیم کی جانب سے حمرہ لطیف نے 8,تبارکہ طارق نے 3,آرزو منصور نے 2,اقرا لطیف نے 2,عاتیہ انیس نے 2,مہوش سرور نے 2 جبکہ عریبہ سرور نے بھی 2 گول اسکور کیئی.

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا میچ جو کہ سندھ وائٹ وومن ہاکی ٹیم اور پاکستان بورڈ وومن ہاکی ٹیم کیمابین کھیلا گیا.جو کہ انتہائی دلچسپ رہا.مزکورہ میچ میں پاکستان بورڈ نے سندھ وائٹ کو 2-3 سے ہرادیا.پاکستان بورڈ کی جانب سے ساتویں منٹ میں رخصار اسلم نے گول کیا جبکہ دوسرے منٹ میں سندھ وائٹ کی تہمینہ پروین گول کرکے برابر کردیا پاکستان بورڈ کی عرفانہ اسلم اور سیمہ صبور نے یکے بعد دیگریدو گول کردیئی.جبکہ دوسرے ہاف کے 42ویں منٹ میں سندھ وائٹ کی تہمینہ نے گول کرکے میچ سنسنی خیز بنادیا. اس طرح پاکستان بورڈ نے سندھ وائٹ 2-3 سیہرادیا.شائقین نے مزکورہ میچ انتہائی دلچسپی کیساتھ دیکھا۔

وقت اشاعت : 08/08/2017 - 17:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :