پاکستانی شائقین کر کٹ کیلئے خوشخبری ،سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند،پی سی بی کی تصدیق

سیکیورٹی کی جانچ پڑتال کے بعد کرکٹ ٹیم کو کم از کم ایک ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے، تھیلنگا سوماتھیپالا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئیسری لنکا کے فیصلے سے نہایت خوش ہیں، پی سی بی اکتوبر میں ایک یا دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کی تیاریوں کا آغاز کر دے گا، ایک مرتبہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرلیا تو دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان لانا آسان ہوجائے گا،پی سی بی چیئر مین نجم سیٹھی

پیر 14 اگست 2017 15:10

پاکستانی شائقین کر کٹ کیلئے خوشخبری ،سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند،پی سی بی کی تصدیق
کولمبو/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) سری لنکا میں کرکٹ کے امور چلانے والا ادارہ سری لنکا کرکٹ رواں برس دورہ پاکستانکیلئے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بھیجنے کے لیے رضا مند ہوگیا۔سری لنکن کرکٹ چیف تھیلنگا سوماتھیپالا نے کہا کہ سیکیورٹی کی جانچ پڑتال کے بعد کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے جن میں سے کم از کم ایک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ کے چیف سوما تھیپالا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے ایک سیکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد سری لنکا ٹیم کو پاکستان جاکر کھیلنے کی اجازت دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور پاکستان آئندہ ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سریز کھیلیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان میں سے ایک میچ لاہور میں کرایا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی قومی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ کے صدر اور ان کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کے لیے پی سی بی کی کوششوں میں مدد کرنے کے لیے سری لنکن بورڈ کے اس فیصلے سے نہایت خوش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی اکتوبر میں ایک یا دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کی تیاریوں کا آغاز کر دے گا۔اس فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک مرتبہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرلیا تو دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان لانا آسان ہوجائے گا۔سری لنکن کرکٹ کے سربراہ نے خانہ جنگی کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے سری لنکا کے دوروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3 دہائیوں میں سری لنکا دہشت گردی کا شکار رہا اور اس دوران کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم سری لنکا آکر کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی، ایسے میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے دورے کیے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 15:10:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :