پاک بھارت کرکٹ رقابت ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 00:46

پاک بھارت کرکٹ رقابت ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاریاں
کیپ ٹاون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء) پاک بھارت کرکٹ رقابت ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بھی ایک ٹیم خریدی گئی ہے۔ زلمی بینونی نامی اس ٹیم سے خاصی توقعات باندھی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کیپ ٹاون نائٹ رائڈرز نامی ٹیم خرید رکھی ہے۔

اب اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی مالک کی زلمی بینونی اور بھارتی مالک کی کیپ ٹاون نائٹ رائڈرز جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے ان دونوں ٹیموں کے ٹاکرے کو بھی روایتی پاک بھارت ٹاکرا قرار دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 00:46:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :