سری لنکا اور بھارت کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائیگا

منگل 5 ستمبر 2017 10:00

سری لنکا اور بھارت کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائیگا
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 کرکٹ میچ بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھی کلین سوئپ کر دیا تھا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں ۔ واضح ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/09/2017 - 10:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :