پی سی بی نے آرمی چیف کو بھی ورلڈ الیون ‘ قومی ٹیم کے درمیان ایک میچ دیکھنے کی دعوت دیدی

بدھ 6 ستمبر 2017 20:24

پی سی بی نے آرمی چیف کو بھی ورلڈ الیون ‘ قومی ٹیم کے درمیان ایک میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ایک ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے بورڈز کے کچھ سربراہان بھی لاہور آئیں گے جو پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 20:24:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :