شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں بچھائی گئی لی مصنوعی گھاس کے لئے تیار کی گئی سطح مسترد

ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ کا سخت برہمی کا اظہار سطح کو ایک ہفتے کا اندر تکنیکی خامیوں سے پاک کرکے ٹرف کو بچھانے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

بدھ 6 ستمبر 2017 21:13

شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں بچھائی گئی لی مصنوعی گھاس کے لئے تیار کی گئی سطح  مسترد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار گھمن نے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں بچھائی جانے والی مصنوعی گھاس کے لئے تیار کی گئی سطح کو مسترد کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اور اس کی سطح کو ایک ہفتے کا اندر تکنیکی خامیوں سے پاک کرتے ہوئے مصنوعی گھاس (ٹرف) کو بچھانے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کے روز میونسپل سٹیڈیم کے بالمقابل تیار کئے جانے والے شہناز شیخ سٹیڈیم کا ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ نے اچانک دور کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ڈویژنل سپورٹس افسر راولپنڈی ملک وقار ‘ ایکسن سی این رائو طاہر اور راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظہیر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے واضح رہے کہ مصنوعی گھاس کو ہالیند سے درآمد کیا گیا ہے اور اس کو بچھانے کیلئے ہالینڈ سے ماہرین کی ٹیم راولپنڈی ائی تھی لیکن انہوں نے بھی سیمنٹ گلو اور بجری سے تیار کردہ سطح کو غیر معیری قرار دیتے ہوئے نہ صرف اسے مصنوعی گھاس کی سطح کیلئے غیر موزوں قرار دیا بلکہ اسے کھلاڑیوں کیلئے بھی خطرناک قرار دیا تھا اور کچھ ہدایات دے کر ہالینڈ سے آئی ہوئی ماہرین کی ٹیم واپس چلی گئی تھی لیکن ان ہدایات کی روشنی میں کام کرنے کے باوجود اس میں اب بھی خامیاں موجود ہیں جس کی نشاندہی ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ نے بھی کرتے ہوئے مقامی رینجرز کی مدد سے اسے فوری دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں تاکہ مقامی کھلاڑی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

وقت اشاعت : 06/09/2017 - 21:13:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :