ورلڈ کیمپس کرکٹ کا فائنل، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 ستمبر 2017 22:06

ورلڈ کیمپس کرکٹ کا فائنل، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
پونے (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء) ورلڈ کیمپس کرکٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارت کو ایک اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کیمپس کرکٹ کے فائنل میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ پاکستان کے جناح کالج کراچی کی ٹیم نے بھارت کے مراتھواڈا جالج کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا۔ بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن محسن نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
وقت اشاعت : 14/09/2017 - 22:06:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :