دوسرا 2 روزہ لورالائی یوتھ فیسٹیول شاندار اور پروقار اندازمیں لورالائی یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 23 مئی 2024 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) دوسرا 2 روزہ لورالائی یوتھ فیسٹیول شاندار اور پروقار اندازمیں لورالائی یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہوگیا، سرکاری افسران ، طلبہ و طالبات نے کثیر کی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لورالائی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر عادل زمان کاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےنوجوانوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبے میں اقدامات کرنے پر بلوچستان یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، یوتھ فیسٹیول کیلئے لورالائی یونیورسٹی کو منتخب کرنے پر محکمہ یوتھ افیئرز اور خصوصاً ڈائریکٹر عباس علی کھوسہ اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی لورالائی یونیورسٹی میں اس طرح کے پروقار معلوماتی اور ذہنی آزمائش کے پروگرام منعقد کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عباس علی کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں میں یوتھ فیسٹیول منعقد کریں تاکہ ہماری یوتھ اپنے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میراں بلوچ،فرزند حاجی محمد خان طور اتمانخیل ،افضل خان اتمانخیل،رجسٹرارلورالائی یونیورسٹی نصیب اللہ لانگو،پرو وائس چانسلر عادل زمان کاسی،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سید ظفر اللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد مصطفے ،ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سید کلیم اللہ شاہ،ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر عمران الحیسنی،ڈی ڈی او بہادر شاہ،ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر آصف کدیزئی، ڈی او فیمیل فوزیہ درانی،سینئر صحافی میاں محمد طاہر بشیر آرائیں، محکمہ اطلاعات کے محمود بلوچ و دیگر حکام سمیت لورالائی یونیورسٹی ،مختلف سکولوں اور کالجوں سے طلبہ و طالبات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنے خطاب میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عباس علی کھوسہ نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول منعقد کرانے کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی میں انٹرا سکول سپورٹس فیسٹیول منعقد کریں گے ،اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے ۔انہوں نے یوتھ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، تمام شرکاء اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کرنے پر تمام ادراوں کا شکریہ اداکیا۔

اس دو روزہ یوتھ فیسٹیول میں قرأت، ٹیبلوز، تقریر، ملی نغمے، مضمون نویسی، سائنس کی نمائش میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جبکہ آخری روز پینل ڈسکشن کا سیشن ہوا ،جس میں پینلسٹ نے یوتھ کے بہتر مستقبل کے موضوع پر گفتگو کی۔فیسٹیول کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں کیش انعام، سرٹیفکیٹ اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 23/05/2024 - 17:30:09

متعلقہ عنوان :