پاکستان جوڈو فیڈریشن نے گرینڈ سلام کیلئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

گرینڈ سلام25سے 29اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، قومی 4کھلاڑی اور 2افیشلز شرکت کریں گے

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے گرینڈ سلام کیلئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق گرینڈ سلام 25 سے 29 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں4کھلاڑی اور 2افیشلز شرکت کریں گے۔ کھلاڑیوں میں قیصر خان،مد ثر علی،امتیاز حسین اور قاسم علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایشن کے سیکرٹری محمد رفیق بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم25اکتوبر کو ابوظہبی روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کوچز انہیں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ گرینڈ سلام میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ کیلئے نامور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ گرینڈ سلام میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھے نتائج حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 18:22:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :