آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کل اتوار سے باغ جناح لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں شریک مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ڈبلز، بوائز انڈر 10، انڈر 14 اور انڈر 18 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، 45 اور 60 پلس کیٹگریز کے ڈبلز مقابلے بھی ہوں گے۔ پاکستان لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اور فہیم صدیقی ریفری ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 12:10:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :