ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ2017 ء کے فائنل میں سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ہرا دیا

منگل 14 نومبر 2017 21:28

ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ2017 ء کے فائنل میں سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ہرا دیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017ء کا فائنل سندھ رینجرز اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ2017 ء کے فائنل میں سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ہرا دیا۔

سندھ رینجرز کی جانب سے شہباز ابراہیم نے 17 ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے شہزاد حنیف نے 45 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کر دیا، بعد ازاں سندھ رینجرز کے عباس حیدر 48 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور ان کے ہمراہ کے ایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے۔

فائنل ونر سندھ رینجرز ٹیم کو ڈی جی رینجرز نی5 لاکھ روپے کیش پرائز و ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا۔ مین آف دی میچ عباس حیدر کو 5 ہزار کیش پرائز دیا گیا، اس کے علاوہ ایونٹ کے بیسٹ گول کیپر منصور کو 50 ہزار روپے و موٹر سائیکل، ٹاپ اسکورر سبطین رضا کو 50 ہزار روپے کیش پرائز و موٹر سائیکل جبکہ بیسٹ پلیئر سابق قومی کپتان حسیم خان کو 50 ہزار کیش پرائز دیئے گئے۔

اس موقع پر فاطمہ حیدر حسین نے مہمان خصوصی ڈی رینجرز کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ کے ایچ اے پریزیڈنٹ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے مہمان خصوصی ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید نے شاندار ایونٹ منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے مہمان خصوصی ودیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

انٹر نیشنل ہاکی کمینٹیٹر و کے ایچ اے ایگزیکٹیو ممبر ریاض الدین نے کمپیئرنگ کے فرائض سر انجام دیئے۔ ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید کے علاوہ بریگیڈیئر شاہد، بریگیڈیئر نسیم، کے ایچ اے سیکریٹری سابق انٹرنیشنل کھلاڑی سید حیدر حسین، سیکریٹری اولمپیئن جہانگیر بٹ، اولمپیئین حنیف خان، اولمپیئن افتخار سید، سابق انٹرنیشنل ایمپائر چوہدری اشرف، میجر شاہ نواز، انٹرنیشنل کھلاڑی جمیل احمد خان، احتشام وارثی، راشد محمود اعوان، مسعود جعفری، گلفراز خان، اعجاز الدین، ڈاکٹر ایم اے ماجد، جاوید اقبال، محمد وقاص شیخ، عبدالعظیم خان، نسیم حسین، ریاض الدین، انور فاروقی، زاہد محمود، جاوید اقبال، عبدالمعید خان، ندیم احمد، غلام محمد خان، دیگر ہاکی سے وابستہ سابق پلیئرز، آفیشلز اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 21:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :