اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 16 نومبر 2017 21:42

اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 رنز سے شکست دیدی، بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔

(جاری ہے)

ناکام ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 274 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنر پناک گھوش 82 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، سیف حسن نے 51 رنز بنائے جبکہ عفیف حسین 52 پر ناقابل شکست رہے، منیر ریاض 3، شاہین آفریدی، حسن خان، محمد سلمان شفقات نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان نے 5 وکٹیں گنوا کر 39 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر فیصلہ گرین شرٹس کے حق میں ہوا، صرف 2 رنز سے حاصل ہونے والی اس فتح نے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا، محمد طحہ نے 92 رنز بنائے، سعد خان 35 پر ناقابل شکست رہے، روحیل نذیر 26اور محمد محسن خان 22 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں سکورر رہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 21:42:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :