نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کی کم تعداد نے پی سی بی کو پریشان کر دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کی کم تعداد نے پی سی بی کو پریشان کر دیا۔گزشتہ دنوں گورننگ بورڈ کی میٹنگ میں بھی قومی ٹی 20 کپ میں شائقین کی کم تعداد پر اظہار خیال کیا گیا، بیشتر ارکان کا خیال تھا کہ ایونٹ کی تشہیر درست انداز میں نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اجلاس میں ٹی ٹین لیگ کیلیے بڑی تعداد میں این او سی دینے اور پی ایس ایل فرنچائزز کے اعتراضات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، بورڈ حکام نے کہا کہ ایونٹ امارات کرکٹ بورڈ کی اجازت سے ہو رہا ہے اس لیے اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دی۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 16:12:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :