قمر زمان اور ایئر مارشل شاہد علوی ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس میں شرکت کیلئے پرسوں فرانس روانہ ہوں گے

پیر 27 نومبر 2017 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس میں شرکت کیلئے پرسوں بدھ کو فرانس روانہ ہوں گے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس آئندہ ماہ یکم سے 2 دسمبر تک فرانس میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ سکواش فیڈریشن کا دو روزہ اہم اجلاس ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر کی صدارت میں فرانس میں ہوگا جس میں تمام ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں سکواش کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
وقت اشاعت : 27/11/2017 - 14:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :