ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ ماہ 12 اور 14 جنوری کو پاکستان میں دو میچز کھیلے گی

ورلڈ الیون اپنا پہلا میچ 12 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی ،ْ دوسرا میچ 14 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا ،ْشہباز احمد

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:18

ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ ماہ 12 اور 14 جنوری کو پاکستان میں دو میچز کھیلے گی۔ورلڈ الیون کی ٹیم ارجنٹینا، نیدرلینڈ، آسٹریلیا، اسپین اور بیلجیم سے تعلق رکھنے والے دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی اور 10 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز احمد نے بتایا ورلڈ الیون پاکستان آمد کے بعد اپنا پہلا میچ 12 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 14 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستان اور دیگر ملکوں کے سابق عظیم کھلاڑیوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہال آف فیم میں اعزاز سے نوازا جائے گا جبکہ اس دورے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستانی ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے راضی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کیلئے انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کے دروازے بند ہو گئے تھے تاہم رواں سال ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان میں کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 12:18:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :