بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا ء کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا

آئندہ چار سال تک پاکستان سے دو طرفہ کرکٹ کا کوئی امکان نہیں ‘قائمقام سیکرٹری

پیر 11 دسمبر 2017 18:09

بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا ء کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا ء کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودگی میں ایشیا ء کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سال تک پاکستان سے دو طرفہ کرکٹ کا کوئی امکان نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 18:09:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :