کرس گیل نے خود کو دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا

بی پی ایل فائنل میں شاندار سنچری میرے کیریئر کی یادگار اننگز ہے، ویسٹ انڈین بیٹسمین

بدھ 13 دسمبر 2017 20:19

کرس گیل نے خود کو دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فائنل میں شاندار سنچری بنانے کے بعد خود کو دنیائے کرکٹ کا عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کی یادگار اننگز ہے۔

(جاری ہے)

گیل نے بی پی ایل میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے خلاف فائنل میں ریکارڈ ساز 18 چھکوں کی بدولت 146 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر رنگپور رائیڈرز کو چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فائنل ایک بڑا میچ تھا اس میں شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی دلانے پر بے حد خوشی ہوئی، بلاشبہ یہ میرے لئے خاص لمحہ ہے اور یہ اننگز میرے کیریئر کی یادگار اننگز میں سے ایک ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈان بریڈمین کی کلاس کے بیٹسمین ہونے کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے خود کو ہی دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین بلے باز قرار دے دیا۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 20:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :