ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام ہائی مونٹ انٹر سکول کپ 2017ئ ، فائنل میں کریسنٹ سکول نے ایچی سن کالج کو 2-0 سے ہرا کر فائنل جیت لیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:23

ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام ہائی مونٹ انٹر سکول کپ 2017ئ ، فائنل میں کریسنٹ سکول نے ایچی سن کالج کو 2-0 سے ہرا کر فائنل جیت لیا
لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام ہائی مونٹ انٹر سکول کپ 2017ئ کے فائنل میں کریسنٹ سکول نے ایچی سن کالج کو 2-0 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹوہائی مونٹ گروپ انتصار صدیقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈار ہاکی اکیڈمی کے صدرتوقیر ڈار، ایچی سن کالج کے ہیڈ ماسٹر اینڈریو ارگن، کریسنٹ سکول کے وائس پرنسپل کرنل (ر) علی اور ہاکی کے دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ ڈنگ شاہ سکول قصور نے کمز سکول کو 3-2 سے ہرا کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میچ بہت ہی زبردست ہوا۔ 1964ئ کے اولمپیئن سلور میڈل افضل منا کے پوتے حنان شاہد نے کریسنٹ سکول کی طرف سے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

دوسرا گول کریسنٹ سکول کی طرف سے عقیل احمد نے سکور کیا۔ تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ ڈنگ شاہ قصور سکول کی طرف سے ثاقب، اوسامہ اور قیوم نے گول سکور کیے جبکہ کمز سکول کی طرف سے سلمان اور شمون نے گول سکور کیے۔

اس طرح گورنمنٹ ڈنگ شاہ سکول قصور نے میچ 3-2 سے جیتا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ہائی مونٹ گروپ انتصار صدیقی نے توقیر ڈار کی ہاکی کیلئے خدمات اور ڈارہاکی اکیڈمی کے رول کو سراہا۔ اختتام پرتوقیرڈار نے ہائی مونٹ گروپ کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 22:23:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :