نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

بدھ 24 جنوری 2018 09:40

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ ون ڈے سیریز میں کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ٹی 20 سیریز میں بھی گرین شرٹس کو کلین سویپ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ کیویز ٹیم کپتان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں جس کا آغاز انہوں نے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شکست خوردہ پاکستانی ٹیم جو کہ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ ہار چکی ہے کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے دوسرے میچ میں کیویز کو شکست دیکر سیریز میں کم بیک کرینگے۔ اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع برقرار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل جمعرات کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 09:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :