آسٹریلیا کا ون ڈے میچ میں بہترین بائولنگ آغاز کا نیا ریکارڈ، انگلینڈ کا بیٹنگ میں بدترین آغاز

انگلینڈ نے کینگروز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 8 رنز پر 5 وکٹیں گنوائیں

جمعہ 26 جنوری 2018 22:40

آسٹریلیا کا ون ڈے میچ میں بہترین بائولنگ آغاز کا نیا ریکارڈ، انگلینڈ کا بیٹنگ میں بدترین آغاز
ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بہترین بائولنگ آغاز نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلینڈ کا بیٹنگ میں بدترین آغاز رہا، انگلینڈ نے کینگروز کے خلاف 8 رنز پر 5 وکٹیں گنوائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزلووڈ اور اینڈریو ٹائی کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور 8 کے سکور پر اس کے 5 مستند کھلاڑی آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جن میں سے 4 کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہوئے، یہ انگلینڈ کا ون ڈے اننگز میں بدترین آغاز رہا جبکہ یہ ون ڈے کرکٹ تاریخ کا کسی بھی ٹیم کا تیسرا بدترین آغاز ہے، اس سے قبل سری لنکا نے 2009ء میں بنگلہ دیش کے خلاف 6 رنز پر 5 وکٹیں اور کینیڈا نے 2013ء میں ہالینڈ کے خلاف 7 رنز پر 5 وکٹیں گنوائیں تھیں، دوسری جانب آسٹریلیا نے بہترین بائولنگ آغاز کا اپنا ریکارڈ بہتر بنا لیا ہے، اس سے قبل کینگروز نے 2002ء میں کینیا اور 2004ء میں زمبابوے کے خلاف 17 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2018 - 22:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :