انٹرنیشنل سوکر فٹ سال کپ 16 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گا، پاکستان سمیت برازیل، ترکی، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی

جمعرات 1 فروری 2018 18:14

انٹرنیشنل سوکر فٹ سال کپ 16 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گا، پاکستان سمیت برازیل، ترکی، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) انٹرنیشنل سوکر فٹ سال کپ 16 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان کی دو ٹیموں سمیت برازیل، ترکی، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ غیرملکی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے 15 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گی، ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز17 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 فروری کو ہو گا۔

اس موقع پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے نائب صدر شاہد فاروق ملک اور سیکرٹری جنرل ملک عدنان احمد بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 18:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :